Jump to Content

< back

یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا (University of South Australia)

City West Campusیونیسا ساؤتھ آسٹریلیا کی سب سے بڑی تدریسی اور تحقیقی یونیورسٹی ہے جس کے پانچ کیمپس ہیں جہاں پر 30,000 ہزارطلباء زیر تعلیم ہیں جن میں 9,000 ہزار غیر ملکی طلباء ہیں جنکا تعلق 80 سے زا‎ئد ممالک سے ہے. یونیسا انڈر گریجویٹ پروگرام اور تدریسی و تحقیقی پوسٹ گریجویٹ پروگرام پیش کرتی ہے.

یونیسابین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہے جسکے اچھوتے اور چیلنجنگ پروگرام انڈسٹری سے قریبی مشورے کے ساتھ ترتیب دئے جاتے ہیں.آپ تجربہ کار اور ماہرتدریسی عملے سے پڑھیں گے جو انڈسٹری کے غیر معمولی تجربے کے ساتھ پیشہ ورانہ مہارت رکھتے ہیں.

اسناد اور انکی تصدیق

آسٹریلین یونیورسیٹیز کوالیٹی ایجنسی (AUQA)   – ایک قومی ادارہ ہے جو کہ تمام آسٹریلیوی یونیورسٹیوں کےجو ملک میں ہوں یا بیرون ملک تعلیمی معیار کی دیکھ بھال کرتا ہے. اس ادارے نے 2004 میں یونیسا کو شاندار منظوری دی اور بہترین کارکردگی کے 16 اعزاز دئے.

یوروپین کوالیٹی امپروومنٹ سسٹم (EQUIS)یونیسا آسٹریلیا کی دوسری یونیورسٹی ہےجسکو  سے بزنس اور مینیجمنٹ کے پروگرامزکی (EQUIS). تصدیق ملی ہے  (EQUIS)بزنس اور مینیجمنٹ کے معیار کی جانچ کرنے اور   انکی تصدیق کرنے کا بین الاقوامی سسٹم ہے

2004 آسٹریلین ایوارڈ برائے یونیورسٹی تعلیم - کمیونٹی کو تعلیمی خدمات بہم پہنچانے پر یونیورسٹی نے بین الاقوامی ایوارڈ جیتا. یونیورسٹی کی تعلیم کے حوالے سے گذشتہ 6 سالوں کے دوران یہ دوسرا انسٹی ٹیوشنل ایوارڈ اور چوتھا اسٹریلین ایوارڈ ہے جویونیسا نے جیتا.

Globe & handshakeشراکت

یونیسا کی تحقیق, تعلیم اور طلباء کے تبادلوں کے ضمن میں 30 سے زیادہ ملکوں کے اعلی تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت ہے. ہم تحقیقی اور ٹیکنالوجی ایسوسی ایشنز کے ساتھ رکنیت بھی رکھتے ہیں جن میں :

آسٹریلین ٹیکنولوجی نیٹ ورک (ATN) پانچ ممتازآسٹریلیوی یونیورسٹیوں کا موثر الحاق ہے. یہ نیٹ ورک نتائج والی تحقیق کے ساتھ ساتھ شراکت کے نظام کی دیکھ بھال کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خصوصی تشخص کو برقرار رکھتا ہے.

انٹرنیشنل سٹریٹیجک ٹیکنالوجی الائنس (ISTA), چین, برطانیہ اور امریکا کے 22 ممتاز اعلی تعلیمی اداروں کا نیٹ ورک ہے. یونیسا نے آسٹریلین ٹیکنالوجی نیٹ ورک کے رکن کی حیثیت سے انٹرنیشنلسٹریٹیجک ٹیکنالوجی الائنس کے ساتھ تحقیق و ترقی, ٹیکنالوجی کے تبادلے اور کمرشلائیزیشن کے حوالے سے تعاون پر رضامندی دے دی ہے.

Research & teachingتحقیق

یونیسا میں تحقیق کرنا ولولہ انگیز اور مفید ہے.ہمارے تحقیقی مراکز شراکت داروں کے ساتھ انڈسٹری سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں مفید روابط رکھتے ہیں. تحقیق میں ہمارے طلبا میں سے 32 فیصد طلبابین الاقوامی ہیں. آسٹریلیا میں یہ تعداد دوسری بڑی تعداد ہے.

یونیسا نے بار بار حکومتی اور پرائیویٹ تحقیقی فنڈز سے بڑی رقوم جیتی ہیں. یونیسا کے لارئیٹ پروفیسر جان رالسٹون نے آسٹریلین ریسرچ کونسل لنک ایج کی طرف سے آسٹرلین منرل سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو دی گئی آسٹریلیا کی سب سے بڑی گرانٹ حاصل کی.

تدریس

یونیسا میں آپ 290 سے زیادہ بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ڈگریاں مندرجہ ذیل مضامین میں حاصل کر سکتے ہیں:.

Facilities & support for studentsسہولیات

ہمارے کیمپس عمومی اور خصوصی لیکچرز اور تدریسی جگہوں پر مشتمل ہیں. ہر کمپیس میں کمپیوٹر پولز موجود ہیں جن میں سےبعض ہفتے کے ساتوں دن  24 گھنٹے کھلے ہیں.ہر کیمپس کی لائبریری میں بہت بڑی تعداد میں تحقیقی مواد دستیاب ہے اور غیر ملکی طلبا کے لئے خصوصی مدد دستیاب ہے.

یونیسا میں انٹرنیٹ کی قابل ذکر سہولت موجود ہے جس کے ذریعے آن لائن درخواست , فیس کی ادا ئیگی اور داخلہ لیا جاسکتا ہے . اسکے علاوہ آن لائن نگرانی اور گریجویشن دستیاب ہے.

طلبا کی سہولیات

یونیسا میں آمد کے ساتھ آپکو ایڈیلیڈ میں آنے پر تعاون کیا جائے گا.یونیسا کے تعارف کے ساتھ آپکے منتخب کردہ مضمون میں تعاون اور تعلیم کے اختتام پر وطن واپسی کی تیاری میں بھی مدد دی جائے گی.

بین الاقوامی طلبا کی مدد میں یہ شامل ہے :.



Adelaide skylineایڈیلیڈ, ساؤتھ آسٹریلیا

معتدل موسم, میٹروپولیٹن بیچز سے قربت, علاقائی اداروں اور وسیع میدانوں کی وجہ سے ساؤتھ آسٹریلیا کے پاس بہت کچھ ہے. آسٹریلیا کے دیگر بڑ ے شہروں میں ایڈیلیڈ سب سے زیادہ سستا ہے اور اس کے 1.2 ملیئن باشندے بڑ ے ثقافتی پروگراموں, کھیلوں اور مختلف انواع کے ریستورانوں اور تازہ مصنوعات سے لطف اندوز ہوتے ہیں جو کہ بہت سے ممالک کی نمائندگی کرتی ہیں.

ایڈیلیڈ میں زندگی

مزید معلومات

ریکروٹنگ ایجنٹس

سفارتخانہ اور دیکر سرکاری ادار ے

 

 

 

top^